پورے بنگال میں مانسون فعال، اگلے 24 گھنٹوں میں شدید بارش
کولکاتا، 30 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال میں جنوب مغربی مانسون پوری طرح سے سرگرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اگلے چند دنوں تک ریاست کے بیشتر حصوں میں شدیدسے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ علی پور میں موسمیات کے علاقائی دفتر کے مطابق، جب کہ شمالی بنگال ک
WB-MONSOON-RAIN-ALERT


کولکاتا، 30 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال میں جنوب مغربی مانسون پوری طرح سے سرگرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اگلے چند دنوں تک ریاست کے بیشتر حصوں میں شدیدسے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ علی پور میں موسمیات کے علاقائی دفتر کے مطابق، جب کہ شمالی بنگال کے اضلاع میں موسلادھار بارش جاری رہے گی، وہیں جنوبی بنگال کے اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ تیز گرج چمک اور تیز بارش کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی بنگال کے پانچ اضلاع - دارجیلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی، علی پور دوار اور کوچ بہار — میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں اس مسلسل بارش نے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے، جس سے حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مالدہ، شمالی اور جنوبی دیناج پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے بھاری بارش ہوگی۔

دریں اثنا، مانسون کی سرگرمی نے جنوبی بنگال میں موسم کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ راجدھانی کولکاتا کے ساتھ ساتھ ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدینی پور، جھارگرام، پورولیا، بانکوڑا اور بیر بھوم اضلاع پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ مسلسل بارش سے جہاں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور شدید گرمی اور نمی سے راحت ملی ہے، وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے امکانات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande