ای رکشہ اور آٹو میں تصادم، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
بلند شہر، 30 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں منگل کی صبح نیشنل ہائی وے 34 پر ایک ای رکشہ اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ای رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لی

e raksh


بلند شہر، 30 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں منگل کی صبح نیشنل ہائی وے 34 پر ایک ای رکشہ اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ای رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر ہیریندر سنگھ نے بتایا کہ منگل کی صبح سکندرآباد علاقے میں نیشنل ہائی وے 34 پر سچن ہوٹل کے قریب ایک ای رکشہ اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ مرنے والوں میں محلہ گورکھی کے ای رکشہ ڈرائیور شبیر اور محلہ چنسیواڑا کے رہائشی سبزی فروش بننامی شامل ہیں۔ محلہ پتھربارہ کا رہنے والا پونیت زخمی ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوری بعد ہائی وے پر طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی۔

------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande