اجے رائے کی جان کو خطرہ ہے، ایودھیا پولیس کی کارروائی جمہوریت کا قتل : رینا رائے
اجے رائے کی جان کو خطرہ ہے، ایودھیا پولیس کی کارروائی جمہوریت کا قتل : رینا رائے وارانسی، 30 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانگریس کے صوبائی صدر اجے رائے کی بیوی رینا رائے نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے شوہر کی جان کو خطرہ بتایا۔ رینا رائے نے کہا
اجے رائے کی بیوی رینا


اجے رائے کی جان کو خطرہ ہے، ایودھیا پولیس کی کارروائی جمہوریت کا قتل : رینا رائے

وارانسی، 30 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانگریس کے صوبائی صدر اجے رائے کی بیوی رینا رائے نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے شوہر کی جان کو خطرہ بتایا۔ رینا رائے نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوگی حکومت کی پولیس نے آدھی رات کو میرے شوہر اجے رائے کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ کانگریس کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے بھگوان شری رام کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ خاندان کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ ہم سب انتہائی فکر مند اور پریشان ہیں۔ اجے رائے کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کی اس طرح کی کارروائی جمہوریت کا قتل ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے صوبائی صدر اجے رائے کو ایودھیا کے ایک گیسٹ ہاوس میں گزشتہ دیر رات نظربند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں ایودھیا ضلع کی پولیس انہیں حراست میں لے کر وہاں سے کسی محفوظ مقام پر لے گئی۔ اجے رائے کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ایودھیا میں منگل کی صبح بھگوان شری رام کے درشن کرنے جانے والے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande