
جموں, 30 جون (ہ س) جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک مبینہ اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کیا ہے، جس پر پاکستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حاجی محمد لطیف سکنہ ضلع کٹھوعہ، کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کئی برسوں سے پاکستان میں موجود دہشت گرد ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا اور سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کو لاجسٹک معاونت فراہم کرتا رہا۔حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ برسوں کے دوران ایک درجن سے زائد دہشت گردوں کی بین الاقوامی سرحد کے راستے بھارتی حدود میں دراندازی میں سہولت فراہم کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر