ابتدائی تجارت میں شیئرمارکیٹ دباؤ میں، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ آج کا کاروبار مضبوطی کے ساتھ شروع ہوا۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد ہی فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس اپنا تمام منافع گنوا
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ آج کا کاروبار مضبوطی کے ساتھ شروع ہوا۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد ہی فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس اپنا تمام منافع گنوا کر سرخ نشان پر پہنچ گئے۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد سینسیکس 0.22 فیصد اور نفٹی 0.26 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

حصص بازار کے بڑے شیئروںمیں سے ماروتی سوزوکی، ایکسس بینک، بھارتی ایئرٹیل، ٹائٹن کمپنی، اور نیسلے 1.63فیصد سے 0.80فیصد تک کے اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ دوسری جانب ، آئشر موٹرز، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، انفوسس، ٹی سی ایس اور ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 5.35 فیصد سے لے کر 1.80 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2,668 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,352 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 1,316 حصص خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 13 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشامیں تھے ۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 17 حصص سرخ نشان میں تھے ۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 21 حصص سبز نشان میں اور 29 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 277.14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,005.51 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے فوراً بعد ہی ہمہ جہت فروخت شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انڈیکس اپنا تمام اضافہ کھو کر سرخ نشان میں غوطہ لگاگیا۔ حالانکہ، خریدار درمیان میں خریداری کی چھٹپٹ کوششیں بھی کرتے رہے لیکن فروخت کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ اس کا انڈیکس کی حرکت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان سینسیکس 171.86 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,556.51 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 85.80 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24,032.05 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے بعدفروخت کنندگان سرگرم ہو گئے اور اندھا دھند شیئرز فروخت کرنے لگے۔ حصص کی مسلسل فروخت کی وجہ سے نفٹی کچھ ہی دیر میں سرخ نشان میں چلا گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد، خریداروں نے اپنی خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی 62.10 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 23,884.15 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن، سینسیکس 372.10 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد گر کر 76,728.37 پر بند ہوا تھا۔ وہیں، نفٹی نے پیر کی تجارت 109.75 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد گر کر 23,946.25 پر ختم کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande