سونی پت میں دو کینٹر گاڑیوں میں ٹکر، دو لوگوں کی موت
سونی پت، 30 جون (ہ س)۔ ہریانہ کے سونی پت میں منگل کو علی الصبح دو کینٹر گاڑیوں کے درمیان اربن ایکسٹینشن روڈ-2 پر ہلال پور گاو¿ں کے قریب تصادم میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں مرغیاں جبکہ دوسری گاڑی پلائیووڈ لے کر جا رہی تھی
سونی پت میں دو کینٹر گاڑیوں میںٹکر، دو لوگوں کی موت


سونی پت، 30 جون (ہ س)۔ ہریانہ کے سونی پت میں منگل کو علی الصبح دو کینٹر گاڑیوں کے درمیان اربن ایکسٹینشن روڈ-2 پر ہلال پور گاو¿ں کے قریب تصادم میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں مرغیاں جبکہ دوسری گاڑی پلائیووڈ لے کر جا رہی تھی۔ صبح 4 بجے کے قریب مرغیوں کو لے جانے والی گاڑی آگے کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور اور ایک دوسرے مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متوفی کے پاس سے کوئی شناختی کارڈ نہیں ملا۔ پولیس فی الحال ان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گاڑی کی رجسٹریشن کی بنیاد پر مالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ گاڑی کے مالک کے آنے کے بعد ہی متوفی کی شناخت ہو سکے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande