(اپ ڈیٹ) یمنا ایکسپریس وے پر ٹریلر سے ٹکرائی بس، چار افراد ہلاک
متھرا، 30 جون (ہ س): اتر پردیش کے ضلع متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر آج علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تمام مہلوکین کی شن
(اپ ڈیٹ) یمنا ایکسپریس وے پر ٹریلر سے ٹکرائی بس، چار افراد ہلاک


متھرا، 30 جون (ہ س): اتر پردیش کے ضلع متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر آج علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تمام مہلوکین کی شناخت کر لی ہے۔ اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) چندر پرکاش سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شلوک کمار نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) سریش چندر راوت نے بتایا کہ گولا بس سروس کی ایک تیز رفتار وولوو بس لکھنؤ سے 65 مسافروں کو لے کر دہلی جا رہی تھی۔ منگل کی صبح تقریباً 3:41 بجے تھانہ رایا علاقے میں رایا کٹ کے قریب یمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 112 اور 113 کے درمیان، مین پوری کے رہائشی ڈرائیور اُپدیش یادو کو نیند آ جانے کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے چل رہے ایک ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس میں چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف اور فائر سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن چلایا۔ بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال متھرا منتقل کیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت بس کے ڈرائیور اُپدیش یادو (رہائشی مین پوری)، خرشید (ضلع اناؤ)، مبارک (کاسم پور) اور ہری اوم (ضلع امیٹھی) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ہائیڈرا مشین کی مدد سے تباہ شدہ بس کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کے وقت مقررہ ڈرائیور نہیں بلکہ کنڈکٹر بس چلا رہا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) نے کہا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری یا ڈرائیور کی لاپروائی معلوم ہوتی ہے، تاہم پولیس حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال ایکسپریس وے پر ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔ زخمی ہونے والے 19 افراد کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande