امرناتھ کے یاتریوں نے جموں میں رجسٹریشن عمل کے خلاف شدید احتجاج کیا
جموں, 30 جون (ہ س) امرناتھ یاترا کے رجسٹریشن مرکز پر مبینہ بدانتظامی کے خلاف عقیدت مندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جموں انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رجسٹریشن مراکز پر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں یاتریوں کو شد
Protest


جموں, 30 جون (ہ س) امرناتھ یاترا کے رجسٹریشن مرکز پر مبینہ بدانتظامی کے خلاف عقیدت مندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جموں انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رجسٹریشن مراکز پر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں یاتریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ہجوم کو قابو کرنے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

مختلف ریاستوں، جن میں اتر پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب اور گجرات شامل ہیں،وہاں سے آئے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ وہ بابا برفانی کے درشن کے لیے طویل سفر طے کرکے جموں پہنچے، مگر رجسٹریشن کے لیے ناکافی کاؤنٹرز، لمبی قطاروں اور ناقص انتظامات نے انہیں پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

احتجاجی یاتریوں کے مطابق خواتین اور بزرگوں کے لیے الگ قطار یا مناسب انتظام نہ ہونے سے دھکم پیل کی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عقیدت مندوں پر لاٹھیاں برسانے کے بجائے رجسٹریشن کاؤنٹروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ یاترا کے انتظامات بہتر اور منظم بنائے جا سکیں۔

کئی یاتریوں نے انتظامیہ پر وی آئی پی افراد کو ترجیح دینے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عام عقیدت مندوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، جبکہ بعض افراد کو خصوصی رعایت دی جا رہی تھی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande