ہول انقلاب کے شہیدوں کو کانگریس نے خراجِ عقیدت پیش کیا
کھونٹی، 30 جون (ہ س)۔ ہول انقلاب کے عظیم رہنماؤں سِدھو-کانہو، چاند-بھیرَو، پھولو-جھانو سمیت تمام قبائلی شہیدوں کو منگل کے روز ضلع کانگریس کمیٹی، کھونٹی کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلع صدر روی مشرا کی صدارت میں رکنِ پارلیمنٹ کالی چرن منڈا کے
ہول انقلاب کے شہیدوں کو کانگریس نے خراجِ عقیدت پیش کیا


کھونٹی، 30 جون (ہ س)۔ ہول انقلاب کے عظیم رہنماؤں سِدھو-کانہو، چاند-بھیرَو، پھولو-جھانو سمیت تمام قبائلی شہیدوں کو منگل کے روز ضلع کانگریس کمیٹی، کھونٹی کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلع صدر روی مشرا کی صدارت میں رکنِ پارلیمنٹ کالی چرن منڈا کے رہائشی ضلع دفتر میں منعقد پروگرام میں رہنماؤں اور کارکنوں نے شہیدوں کی تصاویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج پیش کیا۔

اس موقع پر ضلع صدر روی مشرا نے کہا کہ ہول انقلاب صرف انگریزوں کے خلاف بغاوت نہیں تھا بلکہ جل، جنگل، زمین اور خودداری کے تحفظ کی ایک تاریخی تحریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ سِدھو-کانہو کی قربانی آج بھی کانگریس کارکنوں کو عوامی خدمت کے لیے تحریک دیتی ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ کالی چرن منڈا نے کہا کہ ہول کے بہادر شہیدوں کی قربانی جھارکھنڈ کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نظریات پر چلتے ہوئے کمزور، قبائلی اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا ہی ان کے تئیں حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔

پروگرام میں موجود تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے شہیدوں کے خوابوں کا جھارکھنڈ بنانے کا عزم دہرایا۔

اس موقع پر ریاستی کوآپریٹو سیل کے نعیم الدین خان، قبائلی کانگریس کے ریاستی نائب صدر ولسن ٹوپنو، ضلع جنرل سکریٹری گوپال بھگت، ضلع ترجمان و نائب صدر روی کانت مشرا سمیت کانگریس کے کئی عہدیدار اور کارکن موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande