
حیدرآباد ، 30 جون (ہ س)۔ تلنگانہ انسدادِ بدعنوانی بیورو(اے سی بی) کے اہلکاروں نے بھدرادری کوتا گڈم ضلع میں آبپاشی محکمہ کے ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرکومبینہ طورپردولاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
انسدادِ بدعنوانی بیورو کی جانب سے منگل کوجاری بیان کے مطابق، اسواراوپیٹا آبپاشی سب ڈویژن-1 میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرلاچوبکتا سرینواس راؤکوجال بچھاکراسواراوپیٹامیں واقع ڈپٹی ایگزیکٹوانجینئرکے دفتر سے گرفتارکیا گیا۔ بیان کے مطابق ملزم نے ایک شکایت کنندہ کے چچا کی زرعی زمین کے قریب واقع دونتھی کنٹہ تالاب سے مٹی کھودنے اوراسے منتقل کرنے کی اجازت دینے کے عوض دولاکھ روپے رشوت کامطالبہ کیاتھا، جسے وہ وصول کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ کارروائی کے دوران اے سی بی حکام نے ملزم کے قبضے سے رشوت کی پوری رقم بھی برآمد کر لی۔ بیورو نے الزام لگایا کہ سرینواس راؤ نے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا۔ گرفتار ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق