
نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ بین الاقوامی شیئر بازاروں سے آج ملے جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباو¿ رہا۔ دریں اثنا، ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران ٹیکنالوجی کے شیئروں میں آئی تیزی کی وجہ سے مضبوطی کے ساتھ بندہونے میں کامیاب رہے۔۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 306.63 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 52,182.74 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے بھی 86.41 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد بڑھ کر 7,440.43 کی سطح پر سیشن کا اختتام کیا۔ نیس ڈیک بھی 522.53 پوائنٹس یعنی 2.07 فیصد اضافے کے ساتھ 25,820.14 کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 52,161.65 کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔
یورپی مارکیٹ گزشتہ سیشن کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرنے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 10,484.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے0.21 فیصد گرکر گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 8,367.33 پوائنٹس پر ختم کی ۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.18 فیصد کم ہو کر 24,626.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیا میں آج ملا -جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے چھ کے انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.53 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 5,181.29 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 285.68 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد گر کر 22,741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس آج بڑی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 143.83 پوائنٹس یعنی 2.47 فیصد گر کر 5,676.96 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرف، گفٹ نفٹی 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 24,004 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.35 فیصد بڑھ کر 1,583.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 1,389.26 پوائنٹس یعنی 3.09 فیصد چھلانگ لگا کر 46,389.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح کوسپی انڈیکس میں بھی آج مضبوطی دکھائی دے رہی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 125.35 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد بڑھ کر 8,520 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، نکیئی انڈیکس 992.89 پوائنٹس یعنی 1.43 فیصد اضافے کے ساتھ 70,461 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 4,082.13 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد