ڈوڈہ پولیس نے غیرقانونی کانکنی میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کیا
جموں، 30 جون(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے معدنی مواد بغیر قانونی دستاویزات کے منتقل کرنے والی تین گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی پولیس پوسٹ
Vehicle


جموں، 30 جون(ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے معدنی مواد بغیر قانونی دستاویزات کے منتقل کرنے والی تین گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی پولیس پوسٹ کراڑہ کی ٹیم نے کراڑہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران انجام دی، جہاں ریت سے لدی ایک ٹاٹا موبائل کو روک کر تلاشی لی گئی۔ ڈرائیور مطلوبہ ای چالان یا فارم-ایف پیش نہ کر سکا، جس پرگاڑی کو ضبط کر لیا گیا اورمعاملہ مزید کارروائی کے لیے ضلع معدنیات افسر(ڈی ایم او) ڈوڈہ کے حوالے کردیا گیا۔

اسی دوران پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری کی ٹیم نے کلنائی کے مقام پرناکہ چیکنگ کے دوران دو ڈمپروں کو روکا۔

جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں گاڑیاں بھی بغیر درست ای چالان کے معدنی مواد لے جا رہی تھیں۔ پولیس نے دونوں ڈمپروں کو بھی ضبط کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے ضلع معدنیات افسرکواطلاع دے دی۔ ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کان کنی کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande