ڈی سی ڈوڈہ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے جی ای سمیت دو اہلکاروں کو معطل کیا
ڈی سی ڈوڈہ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے جی ای سمیت دو اہلکاروں کو معطل کیا جموں، 30 جون (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے منگل کو گجر و بکروال طلبہ کے بوائز اور گرلز ہاسٹلز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہاسٹلز میں دستیاب بنیادی سہولیات، کچن، ج
Dc


ڈی سی ڈوڈہ نے محکمہ تعمیرات عامہ کے جی ای سمیت دو اہلکاروں کو معطل کیا

جموں، 30 جون (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے منگل کو گجر و بکروال طلبہ کے بوائز اور گرلز ہاسٹلز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہاسٹلز میں دستیاب بنیادی سہولیات، کچن، جاری مرمتی کاموں اور زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ، ہاسٹل عملے اور متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت دی کہ طلبہ کو معیاری رہائش، صاف ستھرا ماحول، محفوظ سہولیات اور بہتر انتظامات ہر صورت میں فراہم کیے جائیں۔

معائنے کے دوران سامنے آنے والی مبینہ سنگین کوتاہیوں پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے جونیئر انجینئر آفتاب احمد اور الیکٹریشن محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا، جبکہ ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری پر ہاسٹل وارڈن محمد حنیف کوہلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کو ہدایت دی کہ ہاسٹل سے متعلق تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار، شفافیت اور جوابدہی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر ڈوڈہ منیش کمار منہاس، محکمہ سماجی بہبود، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande