صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا، چاندی کی قیمت میں بدلاو نہیں
نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ قیمتوں میں واقع ہوئی کمی کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 1,850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,020 روپے فی 10 گرام سستا
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ قیمتوں میں واقع ہوئی کمی کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 1,850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,020 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت 770 روپے فی 10 گرام سے لے کر 900 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 1,41,920 روپے سے لے کر 1,45,080 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا 1,30,090 روپے سے 1,32,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات دہلی کے صرافہ بازار میں 2,39,900 روپے فی کلوگرام پر فروخت ہو رہی ہے ۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,070 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,240 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,41,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,090 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,41,970 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,140 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,45,080 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,41,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,090 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,970 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,970 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,240 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 141,920 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ بازار وں میں 22 کیرٹ سونا 130,090 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande