چمپا ندی عبور کرتے وقت بائک سمیت دو گاوں والے بہہ گئے، لاشیں ایک کلومیٹر دور ملیں
بیتول، 30 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے چچولی تھانہ علاقے میں طغیانی زدہ چمپا ندی عبور کرنے کی کوشش دو گاوں والوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ پیر کی رات تیز بہاو میں بائک سمیت بہہ گئے، دونوں گاوں والوں کی لاشیں منگل کی صبح جائے وقوعہ سے تقر
چمپا ندی عبور کرتے وقت بائک سمیت دو گاوں والے بہہ گئے، لاشیں ایک کلومیٹر دور ملیں


بیتول، 30 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے چچولی تھانہ علاقے میں طغیانی زدہ چمپا ندی عبور کرنے کی کوشش دو گاوں والوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ پیر کی رات تیز بہاو میں بائک سمیت بہہ گئے، دونوں گاوں والوں کی لاشیں منگل کی صبح جائے وقوعہ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسی ملیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

معلومات کے مطابق، سپلائی کے رہائشی 42 سالہ راجیش بہارے اور 40 سالہ ددو دھروے پیر کی شام دیوپور سے اپنے گاوں لوٹ رہے تھے۔ لگاتار ہو رہی بارش کے باعث چمپا ندی میں طغیانی تھی اور رپٹا پوری طرح پانی میں ڈوب چکا تھا۔ موقع پر موجود گاوں والوں نے دونوں کو پانی کم ہونے تک رکنے کی صلاح دی تھی، لیکن انہوں نے بہتے پانی کے بیچ ہی بائک لے کر رپٹا پار کرنے کی کوشش کی۔ تیز بہاو کی وجہ سے دونوں توازن کھو بیٹھے اور بائک سمیت ندی میں بہہ گئے۔

حادثے کے بعد گاوں والوں نے رات بھر دونوں کی تلاش کی، لیکن اندھیرا اور تیز بہاو ہونے کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی۔ منگل کی صبح رپٹے سے تقریباً ایک کلومیٹر دور کنور دیو ٹیکڑا کے پاس ندی کے کنارے جھاڑیوں میں دونوں کی لاشیں پھنسی ملیں۔ اطلاع ملتے ہی چچولی تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چچولی بھیجا۔

پولیس کے مطابق، متوفی راجیش بہارے دیوپور مارگ پر پنکچر بنانے کی دکان چلاتے تھے، جبکہ ددو دھروے کھیتی کسانی سے وابستہ تھے۔ دونوں کی موت سے گاوں میں غم کا ماحول ہے۔

اس مانسون میں چچولی علاقے میں ضلع کی سب سے زیادہ 274.3 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے چمپا ندی سمیت علاقے کے زیادہ تر ندی نالے طغیانی پر ہیں اور کئی رپٹے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے پانی بھرے رپٹوں اور پلوں کو پار نہ کرنے نیز ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande