امرناتھ یاترا: جموں میں آج سے آن دی اسپاٹ رجسٹریشن ٹوکن جاری کیے جائیں گے
امرناتھ یاترا: جموں میں آج سے آن دی اسپاٹ رجسٹریشن ٹوکن جاری کیے جائیں گے جموں، 30 جون (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں میں آن دی اسپاٹ رجسٹریشن کے ٹوکن آج منگل سے جاری کیے جائیں گے، جبکہ بدھ یکم جولائی سے موقع پر رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل
Amarnath


امرناتھ یاترا: جموں میں آج سے آن دی اسپاٹ رجسٹریشن ٹوکن جاری کیے جائیں گے

جموں، 30 جون (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں میں آن دی اسپاٹ رجسٹریشن کے ٹوکن آج منگل سے جاری کیے جائیں گے، جبکہ بدھ یکم جولائی سے موقع پر رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل شروع ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے بتایا کہ توی ریور فرنٹ پر ٹوکن کی تقسیم کے لیے 10 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، جہاں صبح 6 بجے سے شفاف طریقے سے ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ ٹوکن حاصل کرنے والے یاتری اگلے روز رجسٹریشن مکمل کرا کے آر ایف آئی ڈی شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ گیتا بھون، رام مندر اور بھگوتی نگر میں بھی رجسٹریشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

57 روزہ شری امرناتھ یاترا 3 جولائی سے پہلگام اور بالتل راستوں سے شروع ہوگی، جبکہ یاتریوں کا پہلا قافلہ 2 جولائی کو بھگوتی نگر یاتری نواس، جموں سے روانہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یاتریوں کے قیام کے لیے تقریباً چار ہزار افراد کی گنجائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سو سے زائد بیت الخلا اور غسل خانے، چوبیس گھنٹے لنگر، بستر، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یاترا کے دوران سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات بھی سخت رہیں گے۔

انہوں نے جموں کے عوام، دکانداروں، ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹ آپریٹروں سے اپیل کی کہ وہ یاتریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں، زائد قیمتیں وصول نہ کریں اور ضرورت مند یاتریوں کی مدد کریں۔ ڈپٹی کمشنر راکیش منہاس نے کہا کہ اس سال یاترا کے دوران شہر کی کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جائے گا تاکہ عام شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر یاتری کو اپنا ٹوکن خود حاصل کرنا ہوگا اور کسی دوسرے شخص کو اس کی جانب سے ٹوکن جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی رجسٹریشن یا فرضی ٹوکن کے ذریعے یاتریوں سے دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande