چیمبور میں اسکول بس پر درخت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 14 طلبہ زخمی
ممبئی، 30 جون (ہ س) ممبئی کے چیمبور علاقے میں روڈ نمبر 11 پر منگل کی دوپہر یونیورسل ہائی اسکول کی ایک نجی اسکول بس پر اچانک پیپل کا درخت گرنے سے ایک طالبہ کی موت ہوگئی، جبکہ 14 دیگر طلبہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور می
Accident Maha School Bus


ممبئی، 30 جون (ہ س) ممبئی کے چیمبور علاقے میں روڈ نمبر 11 پر منگل کی دوپہر یونیورسل ہائی اسکول کی ایک نجی اسکول بس پر اچانک پیپل کا درخت گرنے سے ایک طالبہ کی موت ہوگئی، جبکہ 14 دیگر طلبہ زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران تمام طلبہ کو بس سے باہر نکال کر علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ بس پر گرے درخت کو ہٹانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔

ممبئی کے نائب میئر سنجے گھاڑی نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر تقریباً 2 بج کر 58 منٹ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضروری امدادی انتظامات کیے گئے ہیں اور زخمی طلبہ کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر شیخ نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 15 طلبہ سوار تھے۔ درخت گرنے کے بعد پانچ طلبہ کو جین اسپتال اور 10 طلبہ کو شتابدی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جین اسپتال میں زیر علاج طالبہ سریکھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ باقی چار طلبہ سمیت دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande