ممبئی پونے کنیکٹنگ لنک ٹنل میں پتھر گرنے سے کار کو نقصان، حفاظتی انتظامات پر سوال
پونے، 30 جون (ہ س)۔ممبئی پونے ایکسپریس وے کی کنیکٹنگ لنک (مسنگ لنک) پر واقع ٹنل نمبر دو میں پیر کی شام تقریباً پانچ بج کر پندرہ منٹ پر ایک چلتی کار پر دو سے تین پتھر گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اگلے شیشے کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم
Accident Maha Expressway


پونے، 30 جون (ہ س)۔ممبئی پونے ایکسپریس وے کی کنیکٹنگ لنک (مسنگ لنک) پر واقع ٹنل نمبر دو میں پیر کی شام تقریباً پانچ بج کر پندرہ منٹ پر ایک چلتی کار پر دو سے تین پتھر گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اگلے شیشے کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کھنڈالا ہائی وے پولیس کے مطابق ممبئی سے پونے جا رہی ایک کار جب ٹنل نمبر دو سے گزر رہی تھی، اسی دوران اچانک چند پتھر گاڑی کے اگلے شیشے پر آ گرے۔ شیشہ ٹوٹنے سے اس کے ٹکڑے ڈرائیور اچھپا کھتنپا ورچلی، عمر 53 سال، ساکن کھوپولی، ضلع رائے گڑھ، پر آ گرے۔ اس کے باوجود ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی پر قابو برقرار رکھا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں کار ڈرائیور کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی کھنڈالا ہائی وے پولیس کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنیل اوسرمول، پولیس سب انسپکٹر سمیر کٹپالے اور مہاراشٹر سکیورٹی گارڈ کے اہلکار سریش ڈھیرے موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ ممبئی پونے کنیکٹنگ لنک، جسے مسنگ لنک منصوبہ بھی کہا جاتا ہے، یکم مئی 2026 کو ٹریفک کے لیے باضابطہ طور پر کھولا گیا تھا۔ مہاراشٹر ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ پوار نے اس اہم منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔اس نئے راستے سے ممبئی اور پونے کے درمیان سفر میں تقریباً 25 سے 30 منٹ کی بچت ہوتی ہے، جبکہ ٹریفک جام کے دوران یہ بچت ایک گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ کھنڈالا گھاٹ میں ٹریفک جام اور برسات کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کے مقصد سے یہ منصوبہ تیار کیا گیا تھا، تاہم ٹنل کے اندر پتھر گرنے کے حالیہ واقعے کے بعد اس راستے کی حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande