
علی گڑھ،30 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے13 طلبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے ذریعہ سات ممتاز اداروں میں انٹرن شپ کا موقع حاصل کیا ہے۔ ایم بی اے کے مختلف تخصصات سے تعلق رکھنے والے دس طلبہ کا انتخاب الٹرا ٹیک سیمنٹ، آئی ڈی پی ایجوکیشن، زائیڈس ویلنیس، جازا بزنس سروسز، آئی ڈی بی آئی بینک اور ایشیوم کنسلٹنگ میں انٹرن شپ کے لیے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ غیرملکی زبانوں کے تین طلبہ نے ایمیزون میں انٹرن شپ کے مواقع حاصل کیے ہیں۔
منتخب ہونے والے طلبہ میں ایم بی اے کے تبینہ راشد، محمد عدنان خان ، عابس عباس، منال صدیقی، سباک خان ، ثاقب احمد صدیقی ، چراغ عالم، اور امّ ایمن ، ایم بی اے ایم بی اے ایگری بزنس کے فیضان راہی ، ایم بی اے، فنانشل مینجمنٹ کے نثار احمد، ایم اے فرینچ کے عبد الرحمن ، اور بی اے جرمن کے صنوبر آصف اور اقراء عثمانی شامل ہیں۔
منتخب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسرجنرل مسٹر سعد حمید نے کہا کہ ممتاز اداروں میں انٹرن شپ حاصل کرنا طلبہ کی محنت، استقامت اور صنعتی شعبے میں بامعنی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ان کی تیاری کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انٹرن شپ انہیں قیمتی عملی ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ