اے ایم یو کے بوٹینیکل گارڈن کے پھلوں کی نیلامی کی اطلاع
علی گڑھ،30 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے بوٹینیکل گارڈن (قلعہ) میں موجود امرود (250درخت ) اور کِلو (65 درخت) کے پھلوں کی نیلامی پیر 6 جولائی 2026 کو صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار مقررہ وقت پر نیلامی کے مقام
اے ایم یو کے بوٹینیکل گارڈن کے پھلوں کی نیلامی کی اطلاع


علی گڑھ،30 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے بوٹینیکل گارڈن (قلعہ) میں موجود امرود (250درخت ) اور کِلو (65 درخت) کے پھلوں کی نیلامی پیر 6 جولائی 2026 کو صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار مقررہ وقت پر نیلامی کے مقام پر پہنچ کر بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شعبہ نباتیات کے چیئرمین پروفیسر ابرار احمد خان نے بتایا کہ بولی میں حصہ لینے سے قبل ہرخریدارکوضمانت کی مقررہ رقم جمع کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی بولی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ کامیاب خریدار کے علاوہ دیگر تمام شرکاء کی ضمانت کی رقم نیلامی کے اختتام پر واپس کر دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوٹینیکل گارڈن کے درختوں، پودوں اور دیگر اشیاء کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ اگر کوئی شخص قلعہ سے لکڑی لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کی نیلامی منسوخ کر دی جائے گی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے آئندہ ہونے والی نیلامیوں میں حصہ لینے سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔ خریداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کی ایک فوٹو کاپی اپنے ساتھ لے کرآئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande