اے ایم یو نے سی یو ای ٹی (یو جی) 2026-27 کے درخواست دہندگان کو درخواست کی کارروائی اے ایم یو پورٹل پر مکمل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا
علی گڑھ،30 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایسے امیدواروں کو، جنہوں نے سی یو ای ٹی (یو جی) 2026-27 میں شرکت کی تھی اور اپنے درخواست فارم میں اے ایم یو کا انتخاب کیا تھا، لیکن ابھی تک یونیورسٹی کے پورٹل www.amucontrollerexams.com پر درخواست کے
اے ایمی و


علی گڑھ،30 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایسے امیدواروں کو، جنہوں نے سی یو ای ٹی (یو جی) 2026-27 میں شرکت کی تھی اور اپنے درخواست فارم میں اے ایم یو کا انتخاب کیا تھا، لیکن ابھی تک یونیورسٹی کے پورٹل www.amucontrollerexams.com پر درخواست کے عمل کو پُر کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے، ہدایت دی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔

یونیورسٹی نے امیدواروں سے یہ بھی کہا ہے کہ جنہوں نے پہلے ہی اے ایم یو کا درخواست فارم جمع کر دیا ہے لیکن اس میں اپنا سی یو ای ٹی درخواست نمبر درج نہیں کیا ہے، وہ اسی پورٹل پرلاگ اِن کرکے مطلوبہ معلومات درج کر یں۔

آن لائن درخواست فارم جمع کرنے یاسی یو ای ٹی درخواست نمبر درج کرنے کی آخری تاریخ 6 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande