ایران کے حملوں سے کویت اور بحرین میں افراتفری، امریکی فوج نے ڈرون اور میزائل مار گرائے، لبنان میں دھماکے
ایران کے حملوں سے کویت اور بحرین میں افراتفری، امریکی فوج نے ڈرون اور میزائل مار گرائے، لبنان میں دھماکے کویت سٹی/منامہ/بیروت/واشنگٹن، 3 جون (ہ س)۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری امن معاہدے کی کوششوں کے درمیان کویت اور بحرین پر فضائی حملہ کر کے اپنے
کویت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صورتحال معمول پر ہے۔ بحرین نے البتہ اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


ایران کے حملوں سے کویت اور بحرین میں افراتفری، امریکی فوج نے ڈرون اور میزائل مار گرائے، لبنان میں دھماکے

کویت سٹی/منامہ/بیروت/واشنگٹن، 3 جون (ہ س)۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری امن معاہدے کی کوششوں کے درمیان کویت اور بحرین پر فضائی حملہ کر کے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں۔ کویت اور بحرین امریکہ کے اتحادی ممالک ہیں اور دونوں مقامات پر امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ان ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران اس وقت لبنان پر ہو رہے اسرائیلی حملوں سے برہم ہے۔ اسرائیل لبنان میں جڑیں جما چکے ایران نواز جنگجو گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تہس نہس کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے حملے روکنے کی اپیل بے اثر ثابت ہوئی ہے۔

’کویت ٹائمز‘، ’گلف نیوز‘ اور ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق، کویت کا فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دے رہا ہے۔ کویتی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے منگل کی دیر رات اعلان کیا کہ ملک پر ڈرون اور میزائل حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام دشمن کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دے رہا ہے۔ جنرل اسٹاف نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ ابھی بھی دھماکے ہو رہے ہیں۔

امریکی فوج نے ان حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ یو ایس سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس نے اپنے پڑوسی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے کو کامیابی سے روکا ہے، ساتھ ہی ایران کے جزیرہ قشم پر دفاعی کارروائی کے طور پر جوابی حملے کیے ہیں۔ سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے پڑوسی ممالک کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے کوئی بھی اپنے طے شدہ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ کویت پر داغے گئے دو ایرانی میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے یا راستے میں ہی تباہ ہو گئے۔ بحرین پر داغے گئے تین میزائلوں کو امریکہ اور بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی روک دیا۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے کی آہٹ ملتے ہی سیکورٹی سائرن بجا دیے گئے۔ وزارت کے مطابق، بحرین نے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہے اور شہری پروازوں کو روک دیا ہے۔ اسی دوران کویت کی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی میزائل کے ٹکڑے، مشکوک چیز یا ملبے کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی انہیں چھوئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایک خالی آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ ٹینکر خلیج عرب میں واقع ایک ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ کمانڈ نے بتایا کہ ایک امریکی طیارے نے بوٹسوانا کے جھنڈے والے ’ایم ٹی لیکسی‘ کے انجن روم پر ہیل فائر میزائل داغا، جس کے بعد یہ ٹینکر جزیرہ خارک تک نہیں پہنچ سکا۔ ناکہ بندی نافذ ہونے کے بعد سے امریکی فوج اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنا چکی ہے اور 122 دیگر جہازوں کو اپنا راستہ بدلنے پر مجبور کر چکی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی لبنان پر ہوئے اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں میں تبنین سرکاری اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور 5 ملازمین شامل ہیں، جبکہ دھماکوں سے اس اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande