
جمشید پور، 27 جون (ہ س): بسٹو پور تھانہ علاقہ کے اندر واقع دھتکی ڈیہہ تالاب میں ہفتہ کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مقامی لوگوں نے صبح تالاب میں لاش تیرتی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر بسٹو پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو تالاب سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ یہ رپورٹ لکھے جانے کے وقت متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، اور متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بسٹو پورتھانے کے انچارج اشوک دوبے نے بتایا کہ موت کی وجہ کا ابتدائی طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آیا اس شخص کی موت ڈوبنے سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے ہوئی۔ فی الحال پولیس تمام پہلوؤں پر غور کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس متوفی کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر تھانہ بستو پور کو مطلع کریں، تاکہ اس کی شناخت کی تصدیق ہوسکے اور مزید قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد