بھدرواہ سڑک حادثے میں دو مسافر جاں بحق
جموں, 27 جون (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ہفتہ کے روز پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں دو بزرگ مسافر جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ بھدرواہ کے بستی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی موڑ پر ڈرائیور
Accident


جموں, 27 جون (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ہفتہ کے روز پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں دو بزرگ مسافر جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ بھدرواہ کے بستی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت امام دین، زیتون بی بی ، بشیر محمد ، معصوم بی ، بدر دین اور 12 سالہ یاسین کے طور پر ہوئی ہے۔

اسپتال میں زیتون بی بی کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ امام دین دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ باقی چار زخمیوں کا علاج جاری ہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande