خواتین ٹی20 ورلڈ کپ : برٹس کی پہلی ٹی20 سنچری سے جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 88 رن سے ہرایا
خواتین ٹی20 ورلڈ کپ : برٹس کی پہلی ٹی20 سنچری سے جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 88 رن سے ہرایا برسٹل، 26 جون (ہ س)۔ تازمن برٹس کی شاندار پہلی ٹی20 بین الاقوامی سنچری اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئی سی سی خواتین ٹی20 و
تازمن برٹس سنچری بنانے کے بعد شائقین کا شکریہ ادا کرتی ہوئی ساتھ میں اینری ڈرکسن


خواتین ٹی20 ورلڈ کپ : برٹس کی پہلی ٹی20 سنچری سے جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 88 رن سے ہرایا

برسٹل، 26 جون (ہ س)۔ تازمن برٹس کی شاندار پہلی ٹی20 بین الاقوامی سنچری اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے مقابلے میں ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ کو نیدرلینڈز کو 88 رن سے کراری شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کی امیدیں مضبوط کرتے ہوئے چار میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل کر لیے اور پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کے برابر پہنچ گیا۔ حالانکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ہندوستان ابھی بھی دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوور میں ایک وکٹ پر 208 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ سلامی بلے باز تازمن برٹس نے ناٹ آوٹ 114 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی، جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ نے 45 اور اینری ڈرکسن نے محض 16 گیندوں میں 37 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ برٹس اور وولوارڈٹ نے پہلی وکٹ کے لیے 121 رن کی شراکت داری کی۔

209 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیدرلینڈز نے تیز شروعات کی اور پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 50 رن بنا لیے۔ فیبے مولکنبوئر نے 41 اور سانیا کھرانہ نے 36 رن بنائے، لیکن اس کے بعد پوری ٹیم لڑکھڑا گئی۔ جنوبی افریقہ کی گیند بازی کے سامنے نیدرلینڈز کی اننگز 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 120 رن تک ہی سمٹ گئی۔ ایابونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلوئی ٹراون نے دو بلے بازوں کو آوٹ کیا۔

اس جیت کے بعد گروپ اے سے دوسرے سیمی فائنلسٹ کی لڑائی اور بھی دلچسپ ہو گئی ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی آخری چار میں جگہ بنا چکا ہے۔ جنوبی افریقہ اپنے آخری لیگ مقابلے میں 28 جون کو بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا، جبکہ اسی دن ہندوستان کا مقابلہ مضبوط آسٹریلیائی ٹیم سے ہو گا، جو سیمی فائنل کی تصویر طے کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande