تاریخ کے صفحات میں27 جون :موسیقی کے شہنشاہ راہل دیو برمن کاجنم
27 جون ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں ایک بہت ہی خاص دن ہے۔ اس دن ہندوستانی موسیقی کے ایک ایسے جادوگر نے جنم لیا، جس کی دھنوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔ موسیقی کی دنیا میں ’راہل دیو برمن‘ کو ان کے مداح اور موسیقی کے ناقدین محبت سے آر ڈی برمن
تاریخ کے صفحات میں27 جون :موسیقی کے شہنشاہ راہل دیو برمن کاجنم


27 جون ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں ایک بہت ہی خاص دن ہے۔ اس دن ہندوستانی موسیقی کے ایک ایسے جادوگر نے جنم لیا، جس کی دھنوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔ موسیقی کی دنیا میں ’راہل دیو برمن‘ کو ان کے مداح اور موسیقی کے ناقدین محبت سے آر ڈی برمن اور’ پنچم دا‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں، اور انہیں بجا طور پر’موسیقی کا شہنشاہ‘مانا جاتا ہے۔ان کی تاریخ پیدائش 27 جون 1939 ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو لاجواب اور سدا بہار نغمات دیے ہیں۔

پنچم دا ہندوستانی سنیما کے سب سے جادوئی موسیقاروں میں سے ایک تھے۔ راہل دیو برمن، افسانوی موسیقار ایس ڈی برمن کے بیٹے راہل دیو برمن نے ہندوستانی فلمی موسیقی کو اس کی روایتی قید سے آزاد کیا اور اسے ایک جدید اور عالمی شناخت دی۔ انہوں نے ہندی سنیما میں ویسٹرن راک، جاز اور پاپ میوزک کا ایک شاندار امتزاج بنایا جس نے نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ان کے منفرد تجربات، جیسے کنگھی رگڑنے،کانچ کے گلاس ٹکرانے اورخالی بوتلوں کا استعمال کرنے جیسے انوکھے استعمال آج بھی لوگوں کو حیران کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت سے آگے کے گیت کار تھے۔

اہم پیشرفت

1693: لندن میں خواتین کی پہلی میگزین لیڈیز مرکری کی اشاعت کا آغاز۔

1940: سوویت افواج نے رومانیہ پر حملہ کیا۔

1957: برٹش میڈیکل ریسرچ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

1967:لندن کے اینفیلڈ میں دنیا کا پہلا اے ٹی ایم نصب کیا گیا۔

1967: ہندوستان میں تیار کردہ پہلا مسافر طیارہ ایچ ایس 748کو ہندوستانی ایئر لائنز کو سونپاگیا۔

2002: جی ایٹ ممالک نے روس کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا۔

2007: جیمز گورڈن براو¿ن نے برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔

2008: مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیئرمین بل گیٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

2021: دہشت گردوں نے جموں میں ایئر فورس بیس پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد گرایا۔

پیدائش

1919: مشہور ہندوستانی رقاصہ اور کوریوگرافر املا شنکر

1939: ہندی فلمی موسیقار راہل دیو برمن۔

1950: ہندی سنیما کے مشہور بھارتی گلوکار نتن مکیش۔

1964: ہندوستانی سپرنٹرپی ٹی اوشا

1983: سابق جنوبی افریقی کرکٹ کے قدآور کھلاڑی ڈیل اسٹین

انتقال

2008: سیم مانیک شا، ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل جن کی قیادت میں ہندوستان نے 1971 کی پاک بھارت جنگ جیتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande