
پردھان منتری سونِدھی یوجنا کے چھ سال مکمل، لوک کلیان میلے میں اسٹریٹ وینڈرز کو کیا گیا اعزاز سے نوازا
علی گڑھ، 25 جون (ہ س)۔ مرکزی وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور اور محکمہ شہری ترقی، اتر پردیش کے اشتراک سے پردھان منتری سونِدھی یوجنا کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر جواہر بھون کے سبھاگار میں ایک شاندار لوک کلیان میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ وینڈرز، عوامی نمائندوں اور افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا افتتاح ایگلاس کے رکن اسمبلی راج کمار سہیوگی نے چراغ روشن کرکے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں چلائی جا رہی پردھان منتری سونِدھی یوجنا لاکھوں ریہڑی، پٹری اور اسٹریٹ وینڈرز کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم نے چھوٹے تاجروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خود روزگاری اور خود انحصاری کی نئی راہیں بھی دکھائی ہیں۔ میلے میں اسٹریٹ وینڈرز کو یوجنا کے مختلف فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ مستحق افراد کو بغیر ضمانت قرض، ڈیجیٹل لین دین پر کیش بیک، بروقت قرض کی ادائیگی پر سود میں سبسڈی اور مرحلہ وار زیادہ رقم کے قرض کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے والے وینڈرز، کریڈٹ کارڈ کا مؤثر استعمال کرنے والے مستفیدین اور اسکیم کے کامیاب نفاذ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر راکیش یادو، پروجیکٹ آفیسر ڈوڈا کوشل کمار، کونسلر ونود ماہور، دیپک کمار، سنجے ماہور، یوگیش سنگھل، راج کمار، سٹی مشن منیجر انیس احمد، رادھے شیام اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ افسران نے مستفیدین سے اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ