نتن نوین نے نریش چودھری چہل کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے جمعرات کو نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل کے بڑے بھائی اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری روہت چہل کے والد آنجہانی نری
خرا


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے جمعرات کو نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل کے بڑے بھائی اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری روہت چہل کے والد آنجہانی نریش چودھری چہل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے نریش چودھری چہل کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ آنجہانی نریش چودھری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی سادگی اور خدمات کے ذریعہ سماج میں اپنی پہچان بنائی۔ ان کے انتقال سے بی جے پی خاندان غمزدہ ہے۔

اس موقع پر این ڈی ایم سی کے نائب صدر کلجیت سنگھ چہل کے ساتھ بڑی تعداد میں مذہبی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ نریش چودھری چہل کا جمعرات کو 62 سال کی عمر میں ورنداون میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande