
کولکوتا، 25 جون (ہ س)۔ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ریاست کے ایک سینئر لیڈر فرہاد حکیم نے تاراتلا، کولکاتامیں ایک ویئرہاوس میں ہونے والے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
اپنے پیغام میں فرہاد حکیم نے لکھا کہ تاراتلا میں پیش آنے والے واقعے سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اسپتال میں زیر علاج افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر موجودہ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنا امدادی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تاراتلا ویئرہاوس حادثے کے بعد راحت اور بچاو¿ کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس واقعہ کو لے کر ریاست بھر میں تشویش اور غم کا ماحول ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی