سنبھل: رائس مل میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو مزدوروں کی موت۔ وزیر اعلی یوگی نے غم کا اظہار کیا
سنبھل، 25 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں بدھ کی دیررات سنبھل ضلع کے بہجوئی تھانہ علاقے میں واقع ایک رائس مل میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ رائس مل میں گیس لیک ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار بشنوئی جمعرات کی صبح پولیس
موت


سنبھل، 25 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں بدھ کی دیررات سنبھل ضلع کے بہجوئی تھانہ علاقے میں واقع ایک رائس مل میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ رائس مل میں گیس لیک ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار بشنوئی جمعرات کی صبح پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاو کے کاموں کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد تھانے کو مزید کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واقعہ کے تعلق سے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار بشنوئی نے بتایا کہ کل رات تقریباً ڈھائی بجے بہجوئی تھانہ علاقہ کے تحت ایس آر رائس مل میں مکئی کی نمی کو خشک کرنے کا کام چل رہا تھا۔اس دوران، ایک شخص ٹینک (چیمبر) میں اتر گیا اور زہریلی گیس سے متاثر ہونے کے بعد بے ہوش ہوگیا۔ ایک اور کارکن اسے بچانے نیچے اترا اور وہ بھی ٹینک میں گرکربے ہوش ہو گیا۔ دونوں کارکنوں کو بے ہوش دیکھ کر دیگر کارکن انہیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے کی ہمت نہ کر سکے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بہجوئی ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس ٹیم نے کسی طرح احتیاط سے دونوں مزدوروں کو باہر نکالا جو ٹینک سے گیس لیکج سے متاثر ہوئے تھے لیکن تب تک ان کی سانسیں رک چکی تھیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وجے اور اومپال کے طور پر کی گئی ہے، جو سمبھارام سہائے گاوں ، موڑاپانڈے تھانہ مرادآباد ضلع کے رہنے والے تھے۔ پنچنامہ (انکوائری رپورٹ) تیار کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ مل مالک متوفی کے اہل خانہ سے بات چیت کر رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر امن و امان کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ادھر لکھنو میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سانحہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے مہلوکینکے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو فوری امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو مرنے والوں کے غمزدہ خاندانوں کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande