
ریاست کی ترقی بی آر ایس قیادت کو ہضم نہیں ہو رہی : ریڈیحیدرآباد، 25 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں بھونگِر کے رکن پارلیمنٹ (ایم پی)چاملا کرن کمار ریڈی نے پیر کے روز بھارت راشٹرا سمتی (بی آر ایس) کے رہنماؤں کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ پر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے ترقیاتی ایجنڈے کو تسلیم نہ کر پانے کا الزام لگایا۔
ایک بیان میں ایم پی نے کہا کہ ریونت ریڈی تلنگانہ سرکاری اسکول انٹیگریٹڈ اسکول اور ایک بین الاقوامی پھل منڈی جیسے اقدامات کے ذریعے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایاکہ راماراؤ سیاست میں ‘فلمی بیان بازی کاسہارالے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال کیاکہ کیابی آرایس اپنے دس سالہ دور حکومت کوسپر ہٹ مانتی ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مدت کے دوران ریاست منافع سے نکل کر قرضے میں ڈوب گئی۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں سرکاری اسکولوں کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت تعلیمی شعبے کو نئی زندگی دینے اور کسانوں کے درمیان فصلوں کے تنوع (کراپ ڈائیور سیفیکیشن) کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں ریکارڈ پیداوار کے باوجود دھان کی خریداری کو لے کر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی پر بھی سوال اٹھائے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مسٹر ریڈی حیدرآباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کو سرگرمی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مرکزی حکومت سے تعاون مانگ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی آر ایس پر میٹرو کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق