
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے بدھ کو یہاں تعینات 82 ممالک کے سفارت کاروں کو ہندوستانی آم تحفے کے طور پر بھیجے۔ بی جے پی کے خارجہ امور کے شعبہ کے انچارج ڈاکٹر وجے چوتھائی والے نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اپنے 'من کی بات' پروگرام میں آم کی اہمیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات سے متاثر ہو کر پارٹی صدر نتن نوین نے نئی دہلی میں تعینات 82 ممالک کے مشنوں کے سربراہوں کو ہندوستانی آم بھیجے ہیں۔
مشن کے سربراہوں کو بھیجے گئے تحائف میں یک ذاتی پیغام کے ساتھ آم کی چار بڑی اقسام کیسر، دسہری، بنگنپلی اور لنگڑا شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر آم اپنے علاقے کی منفرد شناخت، ذائقہ اور ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے 'واسودھائیو کٹمبکم' کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور ہندوستانی ثقافت، ہم آہنگی اور مٹھاس کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کی کوشش ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی