ٹرین کی زد میں آنے سے دو دوستوں کی موت
برپیٹا، 24 جون (ہ س)۔ برپیٹا ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب ٹرین کی زد میں آنے سے دو دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ برپیٹا شہر کے آزاد نگر کے دو نابالغ دوستوں کی موت ٹرین کی زد میں آنے سے موقع پر ہی ہو گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت
موت کی علامتی تصویر


برپیٹا، 24 جون (ہ س)۔ برپیٹا ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب ٹرین کی زد میں آنے سے دو دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ برپیٹا شہر کے آزاد نگر کے دو نابالغ دوستوں کی موت ٹرین کی زد میں آنے سے موقع پر ہی ہو گئی۔

ہلاک شدگان کی شناخت جہانگیر عالم اور مصطفیٰ خان کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ریلوے ٹریک سے برآمد کی گئیں۔ ریلوے پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande