
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور 21 جون کو قطر کے راس لافان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماو¿ں نے اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن کی کوششوں میں قطر کے مثبت کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں خطے میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بنیں گی۔ دونوں رہنماو¿ں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan