جموں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
جموں, 24 جون (ہ س)۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران جموں پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے میران صاحب علاقے سے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 17 گرام ہیروئن نما نشہ آور مادہ (چٹا) برآمد
Arrested


جموں, 24 جون (ہ س)۔

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران جموں پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے میران صاحب علاقے سے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 17 گرام ہیروئن نما نشہ آور مادہ (چٹا) برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق میران صاحب پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم معمول کی ناکہ بندی اور گشت پر تھی کہ اس دوران دو مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دونوں افراد فرار ہونے لگے، تاہم اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت ساحل سنگھ ولد ٹھاکر سنگھ سکنہ کوٹلی میان فتح، جموں اور کلدیپ کمار ولد راش پال سکنہ ڈاک بنگلہ، ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی تلاشی کے دوران تقریباً 17 گرام ہیروئن نما نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میران صاحب میں ایف آئی آر نمبر 91/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande