ترنمول کے تین بینک کھاتے فریز، 440 کروڑ روپے کے لین دین پر روک
ترنمول کے تین بینک کھاتے فریز، 440 کروڑ روپے کے لین دین پر روک کولکاتا، 20 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کی برسرِاقتدار ترنمول کانگریس کے اندر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان پارٹی کے تین بینک اکاونٹس کو پولیس نے ڈیبٹ فریز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد ان ک
ممتا بنرجی سابق وزیر اعلیٰ۔


ترنمول کے تین بینک کھاتے فریز، 440 کروڑ روپے کے لین دین پر روک

کولکاتا، 20 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کی برسرِاقتدار ترنمول کانگریس کے اندر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان پارٹی کے تین بینک اکاونٹس کو پولیس نے ڈیبٹ فریز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد ان کھاتوں سے فی الحال کسی بھی قسم کی رقم نہیں نکالی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں کھاتوں میں کل تقریباً 440 کروڑ روپے جمع ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ترنمول رہنما اروپ بسواس نے متعلقہ نجی بینک کو خط لکھ کر ان کھاتوں کو فریز کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ پارٹی کے باغی گروپ سے متعلق تقریباً 10 اراکین اسمبلی نے بھی اس سلسلے میں بدھان نگر پولیس کمشنریٹ سے شکایت کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھاتوں پر روک لگا دی۔

ترنمول کانگریس میں ان دنوں ’حقیقی ترنمول‘ کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ پارٹی سے بغاوت کرنے والے کچھ ارکانِ پارلیمنٹ پہلے ہی علیحدہ سیاسی راستہ اختیار کر چکے ہیں، جب کہ کئی ناراض اراکین اسمبلی دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہی حقیقی ترنمول کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اروپ بسواس نے اس وقت بینک کو خط لکھا تھا جب وہ پارٹی کے خزانچی تھے۔ 5 جون کو تنظیمی رد و بدل کے دوران ان کی جگہ راجیہ سبھا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ شبھاشیش چکرورتی کو خزانچی مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم بینکنگ کے طریقہ کار کے مطابق ابھی تک انہیں مجاز دستخط کنندہ (آتھورائزڈ سگنیٹری) کے طور پر درج نہیں کرایا گیا ہے۔ اس وجہ سے بینک کے ریکارڈ میں اروپ بسواس ہی مجاز خزانچی بنے ہوئے ہیں۔

اسی دوران جمعرات کو کئی باغی ترنمول اراکین اسمبلی نے بدھان نگر پولیس کے سائبر تھانے میں شکایت درج کروا کر الزام لگایا کہ متعلقہ کھاتوں میں عہدے اور اثر و رسوخ کا غلط استعمال کر کے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم جمع کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو ڈیجیٹل لین دین سے منسلک اہم شواہد ضائع ہو سکتے ہیں۔ شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

ابتدائی جانچ کے بعد پولیس نے متعلقہ بینک کو تینوں کھاتوں کے ڈیبٹ لین دین پر روک لگانے کی ہدایت دی۔ تاہم شکایت میں کھاتہ داروں کے ناموں کا واضح ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ماضی میں فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق، ان میں سے ایک کھاتہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے نام پر ہے، جب کہ دیگر دو کھاتے پارٹی کی تریپورہ اور گوا اکائیوں کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔

معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول رکن اسمبلی کنال گھوش نے کہا کہ کسی بھی شخص کو تھانے میں شکایت کرنے کا جمہوری حق حاصل ہے، لیکن شکایت درج کرانے سے پہلے پارٹی صدر ممتا بنرجی سے بات چیت کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ترجیح جانچ کو دی جا رہی ہے یا پھر پارٹی کو سیاسی طور پر مشکل صورتِ حال میں ڈالنے کو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande