پون راجے نمبالکر قتل کیس کے فیصلے پر امباداس دانوے برہم،’’ثبوتوں کے باوجود ملزمان کا بری ہونا چونکا دینے والا‘‘
اورنگ آباد، 20 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے سرخیوں میں رہنے والا پون راجے نمبالکر قتل کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو بری قراردیے جانے کے فیصلے پرسیاسی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فیصلے پرسابق قائدِ حزبِ اختلاف اوررکن اسمبلی ا
Politics Maha Pawanraje Murder Case


اورنگ آباد، 20 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے سرخیوں میں رہنے والا پون راجے نمبالکر قتل کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو بری قراردیے جانے کے فیصلے پرسیاسی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فیصلے پرسابق قائدِ حزبِ اختلاف اوررکن اسمبلی امباداس دانوے نے شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہایت حیران کن اورتشویشناک قراردیا ہے۔امباداس دانوے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پون راجے نمبالکراوردیگر افراد کے قتل سے متعلق مبینہ سیاسی دشمنی کے پس منظر میں پیش آئے اس سنگین مقدمے میں ’’ڈھیر سارے شواہد اور ثبوت موجود ہونے کے باوجود ملزمان کا بری ہو جانا انتہائی صدمہ خیزاورتکلیف دہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو دیکھ کر ذہن میں صرف غصہ، بے چینی اور مایوسی ہی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاراشیو ( عثمان آباد ) سمیت پورے مہاراشٹر کے لوگوں کو اس مقدمے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات ہیں، اس کے باوجود انصاف نہ ملنا ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ دانوے کے مطابق ایسے فیصلوں سے عام شہریوں کا عدالتی نظام اور انصاف کی فراہمی کے عمل پر اعتماد متزلزل ہو سکتا ہے، جو کسی بھی جمہوری نظام کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔امباداس دانوے نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ایک فوجداری مقدمے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق پورے نظامِ انصاف پر عوام کے اعتماد سے ہے۔ ان کے مطابق جب عوامی سطح پر حساس اور اہم سمجھے جانے والے مقدمات میں اس نوعیت کے فیصلے سامنے آتے ہیں تو انصاف کے تقاضوں اور عدالتی عمل کے بارے میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پون راجے نمبالکر قتل کیس محض ایک فرد یا خاندان کے انصاف کا مسئلہ نہیں بلکہ ریاست میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام پر عوامی اعتماد سے جڑا ایک اہم معاملہ ہے۔ دانوے نے کہا کہ ایسے مقدمات میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ انصاف کا ہونا۔قابلِ ذکر ہے کہ خصوصی سی بی آئی عدالت نے حال ہی میں پون راجے نمبالکر قتل کیس میں سابق وزیر پدم سنگھ پاٹل سمیت تمام نو ملزمان کو ثبوتوں کے فقدان کی بنیاد پر بری قرار دیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں اور متاثرہ فریق کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں امباداس دانوے نے بھی فیصلے پر سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے انصاف کے نظام پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande