
بھونیشور، 20 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اڈیشہ کے میور بھنج ضلع کے ایک دن کے دورے پر پہنچے۔ وزیر اعظم ہندوستانی فضائیہ کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میور بھنج کے پہاڑ پور گاو¿ں میں ہیلی پیڈ پرپہنچے، جہاں گورنر ہری بابو کمبھمپتی، وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، سینئر وزراءاور انتظامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ ہیلی پیڈ سے وزیر اعظم سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان خصوصی قافلے کے ساتھ پہاڑ پور گاو¿ں پہنچے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پہلے ہی یہاں موجود تھیں، جو اپنے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے سسرال والوںکے گاو¿ں آئی تھیں۔
اس کے بعد صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے مشترکہ طور پر کئی تقریبات میں شرکت کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے مقدس سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا جیسے مذہبی مقامات پر پوجاپاٹھ کیا اور ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور پہاڑ پور ایس ایل ایس میموریل اسکول کا دورہ کیا۔ اس دوران علاقے میں تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے کی کوششوں پر خصوصی زور دیا گیا۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم میور بھنج ضلع کے رائرنگ پور میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے، جو اڈیشہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریبکا موضوع”وکاس کی دھارا، اڈیشہ سارا“ ہے۔
اس موقع پر 47,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی بھی خطاب کریں گے۔
اس دورے کو اڈیشہ میں بالخصوص قبائلی اور دیہی علاقوں میں تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد