ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا
ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جموں، 20 جون (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 6.90 گرام چٹا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ڈوڈہ قص
Drug


ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا

جموں، 20 جون (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 6.90 گرام چٹا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ڈوڈہ قصبے میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پوسٹ ضلع اسپتال ڈوڈہ کی ٹیم نے ایک اسکوٹی سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم اس نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو میں لے لیا۔گرفتار شخص کی شناخت عاقب جاوید ولد جاوید اقبال سکنہ بُن ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک شفاف پالی تھین پیکٹ برآمد ہوا، جس میں تقریباً 6.90 گرام ہیروئن نما مادہ (چٹا) موجود تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 160/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کے ذرائع اور اس سے جڑے دیگر روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔ڈوڈہ پولیس نے عوام سے منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande