رتناگیری کے سمندر میں اورنگ آباد کے آٹھ سیاح ڈوبے، تین کو بچا لیا گیا، پانچ لاپتہ
ممبئی ، 20 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے مشہور سیاحتی مقام گنپتی پُلے ساحل پر ہفتہ کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اورنگ آباد سے سیر و تفریح کے لیے آئے آٹھ افراد سمندر میں پھنس گئے۔ ان میں سے تین افراد کو بروقت ریسکیو کرکے محفوظ
Accident Maha Ratnagiri Sea Drowning


ممبئی ، 20 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے مشہور سیاحتی مقام گنپتی پُلے ساحل پر ہفتہ کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اورنگ آباد سے سیر و تفریح کے لیے آئے آٹھ افراد سمندر میں پھنس گئے۔ ان میں سے تین افراد کو بروقت ریسکیو کرکے محفوظ نکال لیا گیا، جبکہ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے پولیس، غوطہ خوروں، لائف گارڈز اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے مطابق اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے کچھ سیاح ہفتہ کی صبح گنپتی پُلے گھومنے آئے تھے۔ صبح کے وقت ان میں سے آٹھ افراد سمندر میں نہانے اور تفریح کے لیے پانی میں اترے تھے۔ اسی دوران اچانک سمندر میں تیز لہریں اٹھنے لگیں اور پانی کی صورتحال یکایک تبدیل ہو گئی، جس کے باعث تمام افراد توازن کھو بیٹھے اور سمندر کی لہروں میں بہنے لگے۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی ساحل پر موجود مقامی افراد کو معلوم ہوا کہ کچھ سیاح ڈوب رہے ہیں، فوری طور پر مقامی لائف گارڈز اور شہری ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ فوری امدادی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ میں سے تین سیاحوں کو بحفاظت سمندر سے باہر نکال لیا گیا اور ان کی جان بچا لی گئی۔ تاہم باقی پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاع ملتے ہی رتناگیری پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بڑے پیمانے پر تلاش مہم شروع کر دی گئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی ماہی گیر، لائف گارڈز اور انتظامیہ مشترکہ طور پر جنگی بنیادوں پر سرچ آپریشن چلا رہے ہیں۔ سمندر اور ساحلی علاقوں میں مسلسل تلاش کی جا رہی ہے تاکہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک پانچوں لاپتا سیاحوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اس حادثے کے بعد گنپتی پُلے اور اطراف کے ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ سیاحوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ نے لوگوں سے سمندر میں اترتے وقت احتیاط برتنے اور لائف گارڈز کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ جاری سرچ مہم کے دوران لاپتا سیاحوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande