پوکسو معاملہ میں مفرور ملزم اتراکھنڈ سے گرفتار
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ دہلی کے ویلکم پولیس اسٹیشن نے عصمت دری اور پوکسو ایکٹ معاملہ میں مفرور اتراکھنڈ کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس پر بندوق کی نوک پر ایک نوجوان خاتون کی عصمت دری کرنے، فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنے اور مسلسل اس کا تعاقب
پوکسو


نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ دہلی کے ویلکم پولیس اسٹیشن نے عصمت دری اور پوکسو ایکٹ معاملہ میں مفرور اتراکھنڈ کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس پر بندوق کی نوک پر ایک نوجوان خاتون کی عصمت دری کرنے، فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنے اور مسلسل اس کا تعاقب کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق 4 اپریل 2026 کو ایک 21 سالہ خاتون نے ویلکم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ 2023 میں ملزم نے بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس نے اس واقعے کی فلم بندی بھی کی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کافی دنوںتک اس کا جنسی استحصال کرتا رہا۔ اس پر الزام ہے کہ جب وہ ٹیوشن جارہی تھی اس نے اس کا تعاقب کیا اور اسے اور اس کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 64(2)(ایم)، 78، 351(3) اور 126(2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ تھی۔ اس کے بعد معاملہ میں پوکسو ایکٹ کی دفعہ 6 بھی شامل کر دی گئی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم مفرور تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کئی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ملزم کا پتہ لگانے کے لیے تکنیکی نگرانی، کال ڈیٹیل ریکارڈ کا تجزیہ، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور مقامی مخبروں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی حاصل کر لیے اور اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

اے سی پی بھجن پورہ سہدیو کمار رانا اور تھانہ انچارج روپیش کمار کھتری کی قیادت میں اے ایس آئی بجیندر کمار، ہیڈ کانسٹیبل ہریندر کمار، کلدیپ اور للت، کانسٹیبل لوکیش اور لیڈی کانسٹیبل شیوانی کی ٹیم نے مسلسل کوششیں کیں۔

مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے بھگوان پور، اتراکھنڈ میں چھاپہ مارا اور ویلکم ایریا کے رہنے والے 26 سالہ ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی مجرمانہ قتل اور جوا ایکٹ سے متعلق مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande