نوئیڈا کے تین بدنام زمانہ مجرم پولیس انکاونٹر میں گرفتار، 19 لاکھ روپے نقد، ہتھیار اور گاڑیاں برآمد
آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تاجر کے ساتھ کی تھی لوٹ پاٹ فیروز آباد، 19 جون (ہ س)۔ شکوہ آباد پولیس اسٹیشن اور اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے جمعرات کی دیررات ایک انکاو¿نٹر میں نوئیڈا سے تین بدنام زمانہلٹیروں ک
لوٹ


آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تاجر کے ساتھ کی تھی لوٹ پاٹ

فیروز آباد، 19 جون (ہ س)۔ شکوہ آباد پولیس اسٹیشن اور اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے جمعرات کی دیررات ایک انکاو¿نٹر میں نوئیڈا سے تین بدنام زمانہلٹیروں کو گرفتار کیاہے۔ ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا،اسے پولیس نے اسپتال بھیج دیاہے۔ ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ روپے کی نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ایک صرافہ تاجر کی آنکھوں میں مرچ پاو¿ڈر ڈال کر اس کے زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) انوج چودھری نے کہا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ لنگھے کی ہدایات پر ضلع میں ڈکیتی اور لوٹ کی وارداتوں کو بے نقاب کرنے اور مطلوب مجرموں کو گرفتار کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) شکوہ آباد انوج کمار رانا جمعرات کی دیر رات پولس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ شکوہ آباد ٹاون علاقے میں 12 جون کو ہوئی ڈکیتی کی واردات سے متعلق مطلوب ملزمان ناصر پور کینال کے راستے ہائی وے سے لکھنو فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایس او جی ٹیم نے محاصرہ کیا تو کالے رنگ کی اسکارپیو پر سوار مشکوک افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

اپنے دفاع میں پولیس ٹیم کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت مطلوب ملزم سمیت عرف بھولا ولد سندر کے نام سے ہوئی۔ شریک ملزم نیرج ولد مہاویر سنگھ اور کوسیندر ولد سمے سنگھ ساکن کامبکش پور تھانہ، نالج پارک، گریٹر نوئیڈا ضلع، گوتم بدھ نگر کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، دو خالی کارتوس، چار زندہ کارتوس، 19 لاکھ روپے (ڈکیتی کی واردات سے سونا فروخت کر کے حاصل کیا گیا)، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور کالے رنگ کی ایک اسکارپیو کار برآمد کر لی گئی ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ زخمی ملزم سمیت عرف بھولا کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande