بینک آف انڈیا میں سونا غائب کرنے کے معاملے میں چار ملزمین گرفتار
فیروز آباد، 19 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے آراوں تھانے کی پولیس ٹیم نے جمعہ کو گاوں بھرول میں واقع بینک آف انڈیا کی برانچ میں رکھے گئے کروڑوں مالیت کے سونے کے 96 پیکٹوں کے غبن کے معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا، جب کہ پولیس نے ایک
بینک


فیروز آباد، 19 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع کے آراوں تھانے کی پولیس ٹیم نے جمعہ کو گاوں بھرول میں واقع بینک آف انڈیا کی برانچ میں رکھے گئے کروڑوں مالیت کے سونے کے 96 پیکٹوں کے غبن کے معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا، جب کہ پولیس نے ایک دن پہلے برانچ منیجر سمیت تین لوگوں کو جیل بھیج دیا تھا۔ اب تک اس معاملے میں کل سات ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بینک انتظامیہ صرف 96 پیکٹوں کے غائب ہونے کی ایف آئی آر درج کر رہی ہے لیکن ان کے وزن اور قیمت کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور پولیس بھی اسی کے مطابق تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس برآمد شدہ سامان کے وزن اور قیمت کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دے پائی ہے۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر ارون رشی کمار نے بتایا کہ جمعہ کے روز چار ملزمین راہل ولد اوم پرکاش ساکن گاوں بسگاوں، پوسٹ راہن بسریہر، ضلع اٹاوہ، فی الحال ساکن نگلا کنور پرساد، قصبہ اور تھانہ شکوہ آباد، بھانو پرتاپ سنگھ ولد ونود کمار ساکن محلہ یادو کالونی، چندر آباد تھانہ شکوہ آباد،انکور ولد گریش چندساکن بڑا بازار، ٹاون اور تھانہ شکوہ آباد اور رشبھ ولد رام کمار ساکن محلہ گڑھیا بڑا بازار، ٹاو¿ن اور تھانہ شکوہ آباد کو چوہان ڈھابہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسٹیشن ہاوس آفیسر نے بتایا کہ ان تمام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کروڑوں کامعاملہ ہے

بینک آف انڈیا کی بھرول برانچ سے صارفین کے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے غبن کا معاملہ بدھ کو سامنے آیا۔ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق،بینک اسٹاف اورتجوری کی چابی رکھنے والا دلیپ کمار، گاوں بسگاوں، بکیور، اٹاوہ کا رہنے والا، 27 مئی سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر تھا۔اس کی غیرحاضری اور اس کے ساتھ رابطے کی کمی نے شک کو جنم دیا، جس کی وجہ سے آگرہ کے دفتر کو رپورٹ کی گئی۔ اس کے بعد 15 جون کو سینئر سیکورٹی مینیجر انکت اور گھرور برانچ کے سینئر منیجر سشیل کمار کو بھرول بھیج دیا گیا۔ ڈپلیکیٹ چابی اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سیف کو کھولا گیا تو سونے کے 96 پیکٹ غائب پائے گئے۔ بینک کے علاقائی دفتر کے چیف مینیجر آدتیہ پرتاپ سنگھ کی شکایت پر پولیس نے اس وقت کے برانچ منیجر سندیپ یادو، اسٹاف آفیسر دلیپ اور نریش کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جمعرات کو پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande