رائے بریلی میں صرافہ تاجر کو گولی مار کر سونا چاندی سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار
رائے بریلی، 19 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے رائے بریلی میں ایک صرافہ تاجر کو گولی مار کر لٹیرے سونے اور چاندی سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب تاجر اپنی دکان بند کر کے گھر واپس جا رہا تھا۔ زخمی تاجر کو ضلع
SHOT-JEWELLERS-ROBBERS-LOOTED


رائے بریلی، 19 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے رائے بریلی میں ایک صرافہ تاجر کو گولی مار کر لٹیرے سونے اور چاندی سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب تاجر اپنی دکان بند کر کے گھر واپس جا رہا تھا۔ زخمی تاجر کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

مل ایریا تھانہ علاقہ کے امبیڈکر نگر علاقے میں رمن کمار کی جیولری کی دکان ہے۔ جمعرات تقریباً 10 بجے وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے انہیں روک لیا۔ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی اور سونے اور چاندی کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔ زخمی تاجر زمین پر گرپڑے۔ راہگیروں نے انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

زخمی تاجر رمن کمار کے مطابق چوری شدہ بیگ میں پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آلوک کمار کے مطابق قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی مجرموں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande