وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی دیگر رہنماوں نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو جمعہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم
راہل


نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی دیگر رہنماوں نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو جمعہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر بہت سی نیک خواہشات۔ میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کرتا ہوں۔ اوم برلا نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے بھگوان سے دعا کرتے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جامعیت، سماجی انصاف، ہم آہنگی اور ہمدردی کی روایت آپ کی عوامی زندگی اور قیادت میں جھلکتی ہے۔خدا آپ کو اچھی صحت، خوشی، طاقت اور قوم کی خدمت کے لیے لمبی عمر عطا فرمائے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا،سچائی ،بے خوفی اور عزیمت کی مثال اور تمام کانگریس کارکنوں کی اخلاقی طاقت کے مترادف لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں جمہوریت ایک بار پھر مضبوط ہوگی۔ میں خدا سے آپ کی صحت مند اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔

کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا، گزشتہ سالوں میں آپ کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد، میں نے آپ میں ایک ایسا لیڈر دیکھا ہے جو اعتماد اوریقین کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے اوراپنی عاجزی اور انکساری سے لوگوں کی بات بھی برابری کے ساتھ سن رہا ہے۔ خدا آپ کو اچھی صحت، لمبی عمر اور قوم کی خدمت میں مسلسل کامیابی عطا کرے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande