اڈیشہ حکومت کے 2 سال مکمل: وزیراعظم مودی اور صدر جمہوریہ مرمو 47,600 کروڑ روپے کا تحفہ دیں گے
بھونیشور، 19 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اس دورے پر ان کے ساتھ ہوں گے، جو ریاست کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران، دونوں سرکردہ رہنما میور بھنج ضلع کے پہاڑ پور گاو¿ں جائیں گ
اڈیسہ


بھونیشور، 19 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اس دورے پر ان کے ساتھ ہوں گے، جو ریاست کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران، دونوں سرکردہ رہنما میور بھنج ضلع کے پہاڑ پور گاو¿ں جائیں گے اور ریاستی حکومت کی دو سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق، صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم صبح تقریباً 11بج کر15 منٹ پرمیور بھنج ضلع کے پہاڑ پور گاو¿ں پہنچیں گے، وہاں وہ سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا کے مقدس باغیچہ میں پوجا کریں گے اور اسکل سینٹر اور پہاڑ پور اسکول کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ قبائلی اور دیہی علاقوں میں تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

اس کے بعد، دوپہر تقریباً 1 بجے، دونوں لیڈر میور بھنج ضلع کے رائرنگ پور میں ریاستی سطح کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وکاس را دھارا، اڈیشہ سارا کے موضوع پر مبنی یہ تقریب اڈیشہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ تقریب کے دوران، 47,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم اس موقع پر جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

ان منصوبوں میں توانائی، صنعتی انفراسٹرکچر، روڈ کنیکٹیویٹی، پینے کا پانی، صحت، تعلیم، سیاحت اور آبپاشی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق، یہ منصوبے ریاست کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے، توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جن کلیدی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں 600 میگاواٹ اپر اندراوتی پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ، آئی بی تھرمل پاور اسٹیشن کے اسٹیج-II توسیع کے حصے کے طور پر دو نئے 660 میگاواٹ یونٹ، اور جے سو لکھن پور ضلع میں بھارت کول گیسیفیکیشن اینڈ کیمیکل لمیٹڈ (بی سی جی سی ایل) پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے توانائی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، گھریلو کوئلے کے صاف ستھرے استعمال کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ بھونیشور میں 300 ٹی ڈی پی صلاحیت کے سالڈ ویسٹ پر مبنی کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ، کٹک اور بھونیشور کو براہ راست جوڑنے والے کاٹھجوڑی ندی کے پل، بودھ ضلع میں ڈھلپور-ہربھنگہ سڑک کو چوڑا اور مضبوط بنانے، نوواپاڑا سے گھاٹی پاڑا تکقومی شاہراہ 353کے فور لین کی توسیع، کسم ڈیہہ میگا لفٹ سینچائی منصوبہ اور رائرنگ پور میں اگنوکا علاقائی مرکز اور انڈور بیڈمنٹن کمپلیکس کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

دورے کے دوران بودھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کی نئی 300 بستروں کی عمارت، ریاست کے مختلف اضلاع میں 24 اٹل بس اسٹینڈ اور نو خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ مزید ، کئی اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا، جن میں این ایچ-57 پر نیا گڑھ ٹاو¿ن بائی پاس، کسومی اسمارٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا زیر زمین پائپ لائن گھٹک ، جکھپورہ-جاج پور- کیندوجھر روڈ-بیترانی روڈ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ، ہنڈول روڈ-میرامنڈلی ریسرچ سنٹر اور اسپورٹس سینٹر ملٹی پراجیکٹ اور کمپلیکس میں شامل ہیں۔

اس دورے کو اڈیشہ کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور قبائلی علاقوں کی مجموعی ترقی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande