
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ علم،دانائی اور دور اندیشی جیسی خوبیاں زندگی میں کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان خوبیوں سے مالا مال شخص مشکل ترین چیلنجز کا بھی مقابلہ کرنے کے قابل ہوتا ہے اور بالآخر فتح یاب ہونے پر قادر ہوتا ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم مودی نےایکس پر ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا،’’شاسترے پرتیشتھا سہجشوچ بودھہ پراگلبھیمبھیست گنا چا وانی۔ کلانورودھہ پرتیبھان وتمیتے گنا کامدوگھاہ کریاسو۔‘‘اس سبھاشتم کا مفہوم ہے کہ کسی موضوع کا مستند علم، فطری سمجھداری، بے خوف خوداعتمادی، مشق کے ذریعہ بہتر ہونے والی موثر تقریر، وقت کے تقاضوں کو پہچاننے کی دور اندیشی اور مسلسل نئی حکمت، یہ چھ خوبیاں انسان کے ہر کام میں '’کامدھینو‘کی طرح ثابت ہوتی ہیں، جو ہر مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد