دو لگژری کارسے 290 لیٹر شراب برآمد، دوا سمگلر گرفتار
سیوان، 19 جون (ہ س)۔ شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن میں ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقے میں پولیس نے دو لگژری کاروں سے 290 لیٹر شراب ضبط کی ہے۔ا سمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ انچارج آشوتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ
دو لگژری کارسے 290 لیٹر شراب برآمد، دوا سمگلر گرفتار


سیوان، 19 جون (ہ س)۔ شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن میں ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقے میں پولیس نے دو لگژری کاروں سے 290 لیٹر شراب ضبط کی ہے۔ا سمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ انچارج آشوتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پی ایس آئی چھپت کمار چوبے اور ایس آئی انیل کمار نے پولیس فورس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران انہوں نے مشکوک گاڑیوں کا پیچھا کیا اور انہیں غازی پور گاؤں کے قریب روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران ایک ٹاٹا نیکسن اور ایک ماروتی سوزوکی ارٹیکا کار سے کل 290 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اسمگلروں کی شناخت شانتنو کمار ولد ستندر سنگھ ساکن برکاگاؤں بکتولی اور رنجیت کمار ولد رمیش سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ دونوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ شراب کی کھیپ کہاں سے آئی اور اسے کہاں پہنچانے کا ارادہ تھا۔ بہار پروہبیشن اینڈ ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande