شوپیاں میں 3 گرفتار، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد
شوپیاں میں 3 گرفتار، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد سرینگر، 19 جون (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور دھماکہ خیز مواد اور مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اف
تصویر


شوپیاں میں 3 گرفتار، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد

سرینگر، 19 جون (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور دھماکہ خیز مواد اور مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے شوپیاں کے پڈسو علاقے میں ایک آپریشن کیا اور بیگم گاؤں کے تین باشندوں کو حراست میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے دو دستی بم، چار حزب المجاہدین کے پوسٹر، 2.5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور چار موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جس کی ایف ایس ایل اور تکنیکی جانچ جاری ہے۔ کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande