
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور قدرتی گیس کی سپلائی مستحکم ہے۔ حکومتی ملکیتی ریفائنریز پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ریٹیل آو¿ٹ لیٹس اور ڈسٹری بیوٹر شپس معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں 1.36 کروڑ بکنگ کے مقابلے میں 1.47 کروڑڈیلیوری ہوئی ہیں۔
وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے ایک بین وزارتی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گھریلو کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) بکنگ کا بیک لاگ اب کم ہو کر 3.1 دن رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22,945 ٹن کمرشیل ایل پی جی سلنڈر اور 1.98 لاکھ پانچ کلو سلنڈر فروخت کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ سے اب تک 10.02 لاکھ پی این جی کنکشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی گئی ہے، جبکہ مزید 3.22 لاکھ کنکشنز کے لیے اضافی انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے۔ پی این جی خدمات کے لیے کل 9.94 لاکھ نئے صارفین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ شرما نے بتایا کہ تقریباً 48 ریٹیل آو¿ٹ لیٹس ہیں جہان ای85 کوفراہم کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سروس اس سال کے آخر تک مزید 500 ریٹیل آو¿ٹ لیٹس میں دستیاب ہوگی اور اگلے سال کے آخر تک یہ تعداد 5000 تک پہنچ جائے گی۔
جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ڈائریکٹر اوپیش کمار شرما نے کہا کہ 62,370 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر ایک جہاز جمعہ کی صبح گجرات کے دہیج میں لنگرڈالے گا۔ وزارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ (ڈی جی شپنگ) کے ذریعے، وزارت خارجہ، بیرون ملک ہندوستانی مشنوں، شپنگ کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل تال میل میں ہے تاکہ ہندوستانی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔
اوپیش کمار شرما نے بتایا کہ کنٹرول روم نے 13,187 کالز اور 29,376 ای میلز کو ہینڈل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ 72 گھنٹوں میں سمندری مسافروں، ان کے اہل خانہ اور میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ دیگر افراد کی جانب سے 450 کالز اور 1077 ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ شرما نے کہا کہ وزارت نے ڈی جی شپنگ کے ذریعے اب تک 3,639 سے زیادہ سمندری مسافروں کی بحفاظت واپسی کی سہولت فراہم کی ہے جن میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں 47 شامل ہیں۔ ہندوستان بھر میں بندرگاہوں کی کارروائیاں معمول کے مطابق ہیں، اور کہیں سے بھیڑبھاڑ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی